Authors
اس ہفتے سوشل میڈیا پر توشہ خانہ معاملے میں جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق متعدد دعوے وائرل ہوئے۔ جے پور ممبئی ٹرین میں گولی باری کے بعد کا واقعہ بتاکر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں سب سے زہریلے اور چھوٹے سانپ کے پائے جانے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔
کیا جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے عمران خان کی ہے یہ تصویر؟
سوشل میڈیا پر جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ایک شخص کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان جیل میں تلاوت قرآن کر رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ اصل میں یہ تصویر پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر محمد علی خان کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا عمران خان کی یہ ویڈیو دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد کی ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حالت خراب ہونے اور آنکھیں سوجنے کی ہے۔ لیکن جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو عمران خان کے جیل جانے سے پہلے کی ہے۔ پورا سچ یہاں پڑھیں۔
کیا عمران خان کی یہ ویڈیو اٹک جیل کے اندر کی ہے؟
جیل میں قید ایک شخص کی ویڈیو کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا بتا کر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہواکہ ویڈیو پرانی اور میکسیکو جیل کی ہے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا ٹرین میں پٹائی کی یہ ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد کی ہے؟
جے پور ممبئی ٹرین فائرنگ کے بعد ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص کا سر زخمی تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ جے پور ممبئی ٹرین فائرنگ کے بعد گورکھپور احمد آباد ٹرین میں آصف نامی شخص کو ریلوے ہوم گارڈ نے مار مار پر لہولہان کردیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ پورا سچ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔
کیا دنیا کا سب سے چھوٹا اور زہریلا سانپ سبز مرچ میں ہوتا ہے؟
سوشل میڈیا پر اس ہفتے شملہ مرچ کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس میں سفید رنگ کا باریک اور لمبی سی مخلوق نظر آرہی تھی۔ دعویٰ کیا گیا کہ شملہ مرچ میں سب سے چھوٹا اور زہریلا سانپ پایا جاتا ہے، لوگ اسے سنبھل کر کھائیں۔ جبکہ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔