ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کو بھارتی فوج کے نشے میں دھت ہونے اور بحری جنگی طیارہ مگ29 کے کے حادثے کا بتاکر ایک بتاکر پوسٹ شیئر کئے گئے۔ وہیں چیتے کا پالتو کتے پر حملے کی ویڈِیو کو بالاکوٹ پاکستان کا بتاکر شیئر کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستانی 75 روپے کی نوٹ اور گجرات کے ہیراکاروباری مہیش سوانی سے متعلق تصاویر خوب شیئر کی گئیں۔جس سے متعلق یہاں تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں یک بعد دیگرے پڑھی جا سکتی ہیں۔

کیا اس ویڈیو میں نشے کی حالت میں نظر آ رہے ہیں انڈین ایئر فورس کے چیف؟

سوشل میڈیا پر 2منٹ 20 سکینڈ کی ایک ویڈیو کو دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں جس ضعیف شخص کو گاڑی سے اتار کر وہیل چیئر پر بٹھایا جارہا ہے، وہ انڈین ایئر فورس کے چیف ہیں جو کہ نشے کی حالت میں ہیں۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ مذکورہ شخص انڈین ایئر فورس کے چیف نہیں اور ناہی وہ نشے میں ہیں۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر گوا میں ہوئے حالیہ ‘مگ 29-کے’ طیارہ حادثے کی ہے؟

فیس بک پر طیارہ حادثے کی ایک تصویر 12 اکتوبر 2022 کو گوا میں ہوئے بحری طیارہ مگ 29-کے کے حادثے سے منسوب کرکے شیئر کی گیا ۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “بھارتی بحریہ کا مگ 29-کے گوا کے قریب سمندر میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا”۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ طیارہ حادثے کی یہ تصویر 2018 کی ہے اور حالیہ حادثے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔

چیتے کے پالتو کتے پر حملے کی یہ ویڈیو بالاکوٹ کی نہیں ہے

پالتو کتے پر چیتے کے حملے کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ پاکستان کے بالاکوٹ کے ایک گھر کی ہے، جہاں ایک چیتے نے گھر میں موجود پالتو کتے کا شکار کیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور بھارت کی ہے۔بقیہ تحقیقات کے لیے یہاں فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔

کیا پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ سے ‘رزق حلال عین عبادت ہے’ عبارت ہٹادی ہے؟

پاکستان کے 75 روپے کے نوٹ کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی حکوت نے نئے نوٹ سے “رزق حلال عین عبادت ہے” عبارت ہٹادی ہے۔جبکہ یہ دعوی فرضی ہے۔ پاکستان کی اسٹیٹ بینک نے نوٹ سے مذکورہ عبارت نہیں ہٹایا ہے۔ پوری تحقیقات کے لئے یہاں پڑھیں۔

ہیروں کے کاروباری مہیش سوانی کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

اجتماعی شادی کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ گجرات کے ہیراکاروباری مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 470 یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی۔تحقیقات سے واضح ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور مہیش سوانی کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular