جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی 5 وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہے۔

کیا بیجاپور نکسلی حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی ہیں یہ تصاویر؟

 یوزر کا دعویٰ ہے کہ چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ہوئے تین اپریل کو نکسلی حملے کے دوران بھارت کے پچیس جوان شہید ہوگئے ہیں۔اس حملے میں 32 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج اہلکاروں کے 7 کوبرا کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہید آرمی کی یہ تصاویر بیجاپور نکسل حملے کی نہیں ہے۔بلکہ  شہید جوانوں کی تصاویر والا وائرل کولاج 2017 میں سُکما ضلع میں ہوئے نکسلی حملے کا ہے ناکہ بیجاپور نکسلی حملے میں شہید ہوئے 22 جوانوں کا۔۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا کیرلہ میں ایک مسلم والدین نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو لڑکے سے کروادی؟

 یوزر کا دعویٰ ہے کہ “کیرلہ میں مسلم والدین نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو سناتنی لڑکے سے کروائی ہے” یوزر نے مزید لکھا کہ بیٹی ہندو مذہب میں زیادہ محفوظ رہے گی۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کیا تو پتاچلا کہ کیرلہ کے کاسرگوڈ میں مسلم والدین نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو لڑکے سے نہیں کی ہے بلکہ ایک سال پہلے عبداللہ اور خدیجہ نے اپنی گود لی ہوئی ہندو بیٹی راجیشوری کی شادی ہندی لڑکے سے کروائی تھی۔ 

پوری پڑتال یہاں پڑھیں

کیا کیرلہ کی پزہیانگڑی مسجد پہلے سُوبرہمن مندر تھی؟

شیئر چیٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک مسجد نُما مکان نظر آرہا ہے۔ اس مکان کے حوالے سے یوزر کا دعویٰ ہے کہ “کیرلہ کی کمیونسٹ سرکار نے ملاپورم کی سُوبرہمن مندر کو پزہیانگڑی مسجد بنا دیا ہے”۔ وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی جب ہم نے باریکی سے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ  پزہیانگڑی مسجد کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ مسجد 500 سال پرانی ہے۔ اس سے متعلق ہمیں کوئی بھی میڈیا رپورٹ دستیئاب نہیں ہوئی جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہو کہ یہ مسجد پہلے مندر ہوا کرتی تھی۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

کیا کیجری وال سرکار میں مسلم ممبران اسمبلی کی تعداد زیادہ ہے؟

سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے حوالے سے ایک لسٹ خوب گردش کررہی ہے۔ جس میں زیادہ تر مسلمان ایم ایل اے کا نام شمار کیا گیا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ دہلی کی کُل آبادی 2 کروڑ ہے، جن میں 14 فیصد مسلمان ہے اور بقیہ تعداد ہندؤں کی ہے۔ یوزر نے مزید لکھا ہے کہ ہندؤں ابھی نہیں جاگے تو کیجری وال دہلی کو پاکستان بنانے کی پوری تیاری کر بیٹھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہ عام آدمی پارٹی کی جس لسٹ میں مسلم ممبران اسمبلی کی تعداد زیادہ بتائی گئی ہے وہ سراسر فرضی ہے۔ ہماری تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دہلی میں مسلمان محض بارہ عشاریہ زیرو نو ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا کیلا کھانے سے کرونا وائرس کا ہوتا ہے خاتمہ؟

واہٹس ایپ پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیلا کھا کر کروناوائرس کو مات دی جا سکتی ہے۔ ایک دن میں ایک کیلا کھانے سے کرونا نہیں ہوتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی فرضی ہے۔ یونیورسٹی آف کلین سلینڈ کے سائنسدانوں نے اس طرح کی کوئی ریسرچ نہیں کی ہے۔جس سے یہ ثابت ہو کہ کیلا کھانے سے کرونا وائرس کا بچاؤ کیا جا سکتا ہو۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular