جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں پڑھیں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں پڑھیں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ یہاں ہم نے پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں لال قلعے پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے، افغانستان میں آئے زلزلے سے منسوب کرکے بچے کی تصویر اور بنگلہ دیش میں آئے سیلاب سے منسوب کرکے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ فاسٹیگ اسکیم سے متعلق وائرل ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے لئے توجہ کا مرکز رہی۔ جسے آپ محض پانچ منٹ میں اس ہفتے کے تحقیقاتی رپورٹس میں پڑھ سکتے ہیں۔

لال قلعے پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے نام پر فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو کو خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں ایک پرانی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ پاکستانی علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے حامیوں نے دہلی لال قلعے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔جبکہ یہ ویڈیو آگرہ کے سینٹ جونس کالج میں کاٹھ مانڈو کنیکشن ویب سیریز کے لئے ایک سین شوٹ کرنے کے لئے انڈیا اور پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

افغانستان میں آئے حالیہ زلزلے سے جوڑکر یمنی بچے کی 7 سال پرانی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر کو افغانستان میں آئے حالیہ زلزلے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “افغانستان زلزلے کے بعد تقریباً 24 گھنٹے بچہ ملبے میں دبا رہا اور اللہ کے فضل و کرم سے زندہ پایا”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ 2015 میں یمنی بچے کی کلک کی گئی تصویر ہے۔ جب اس کے گھروں کو حوثیوں کی فوج نے تباہ کردیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

کیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے؟

فیس بک پر ایک صارف نے پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی 25 سیکینڈ کی ایک ویڈیو کو بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب سے منسوب کرکے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں متعدد جانوروں کو سیلاب کے پانی میں بہتے ہوئے صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔جب ہم نے اس ویڈیو کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈِو پرانی ہے اور میکسیکو کےنایارٹ کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

شیولنگ پر بیئر چڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے اس ویڈیو میں نہیں ہے کوئی فرقہ وارانہ زاویہ

فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا کہ ایک مخصوص مذہب کے لوگوں نے شیولنگ پر بیئر ڈال کر ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دو نوجوانوں کو شیولنگ پر بوتل سے کچھ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پتا چلا کہ شیولنگ پر بیئر ڈال رہے دونوں نوجوانوں کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کے نام پر اسکرپٹیڈ ویڈیو کیا جا رہا ہے شیئر

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کرنے کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کرنے کادعویٰ غلط ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو کو اسکرپٹیڈ ویڈیو بنانے والے پیج سے شیئر کیا گیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular