Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر برقعہ پوش شخص کی ایک ویڈیو کو بھارت میں فرضی ووٹ کرنے کے جرم میں گرفتاری کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ گائیوں سے بھرے ٹرک کو اڈانی پورٹ کا بتایا گیا، وہیں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں
پولس گرفت میں برقعہ پوش شخص کی ایک ویڈیو کو “ووٹ جہاد” سے منسوب کرکے دعویٰ کیا گیا کہ برقعہ پہن کر اس نوجوان نے ووٹنگ میں دھاندلی کی۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق بھارت سے نہیں ہے بلکہ پاکستان کے لاہور سے ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منظر گجرات کے اڈانی پورٹ کا ہے، جہاں ہزاروں گائیوں کو ٹرکوں میں بھر کر ذبح کرنے کے لئے عرب ممالک بھیجا جا رہا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ گائیوں سے بھرے ٹرکوں والی وائرل ویڈیو دراصل عراق کے ام قصر پورٹ کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کنہیا کمار اصل میں مذہب اسلام اپنا چکے ہیں اور وہ سب کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں۔ ویڈیو کی جب ہم نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا اصل ویڈیو کو ترمیم کرکے صارفین فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن ختم کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ دراصل انہوں نے سال 2023 میں تلنگانہ میں ایک ریلی کے دوران کہا تھا کہ تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن ختم کردیں گے اور اس ریزرویشن کو ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے حق میں تقسیم کردیں گے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
وزیر اعظم مودی کی ٹی وی اسکرین پر پاکستانی رہنما سعد رضوی کو دیکھنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سعد رضوی کی تقریر کو غور سے سن رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 22, 2025
Mohammed Zakariya
February 8, 2025