Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارت اور پاکستان تنازعہ سے منسوب کرکے کئی فرضی پوسٹ شیئر کئے گئے، جس میں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ جے شنکر کی اے آئی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ دیگر موضوع پر شیئر کئے گئے پانچ وائرل پوسٹ کے فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی قوم سے خطاب کی تین مختلف ویڈیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ان سب نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ پاکستان سے “جنگ ہار گئے”۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ تمام ویڈیوزمصنوعی ذہانت کی مدد سے تیارکردہ ثابت ہوا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کرنل صوفیہ قریشی کے گھر پر آر ایس ایس کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر آتشزدگی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ واقعہ ہرپال کنگرہ روڈ لائن آف کنٹرول جموں میں پیش آیا ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو جارجیا کے تبلیسی کے ایک بازار میں لگی آگ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

بھارتی فوج کی خاتون پائلٹ کی ایک تصویر کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ پاکستان میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا یہ تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ بھارت پاک تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ واقعہ کرناٹک میں پیش آیا تھا۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

سوشل میڈیا پر تباہ شدہ جنگی طیارے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کئےجانے کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ یہ بھارت جنگی طیارہ ہے جسے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ اس دعوے کی مکمل حقیقت جاننت کے لئے یہاں کلک کریں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025