Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے غزہ میں چین کی جانب سے کی گئی انسانی خوراک کی امداد، مسلمان شخص کو سر راہ زد و کوب کرنے اور مسلمان لڑکی کا اپنے سگے سسر سے مبینہ طور پر حلالہ کرانے کا بتاکر ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ چین کی جانب سے غزہ میں کارگو طیارے کے ذریعے کھانے کی اشیاء پہنچائی گئی ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو مصر اور چین کے مابین ہوئی مشترکہ فضائی مشق کا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

مسلمان شخص پر کئے جا رہے تشدد کی ایک ویڈیو کو بھارت اور پاکستان تنازعہ کے علاوہ مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا گیا ۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کا معاملہ ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک پر حالیہ بھارت-پاکستان تنازعہ سے منسوب کرکے ایک جنگی طیارہ حادثے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ حالہ دنوں بھارتی رافیل طیارہ کے حادثے کی ہے۔ جبکہ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا تقریباً 7 ماہ پرانی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

فیس بک اور ایکس پر ایک برقعہ پوش خاتون کی بوڑھے شخص کے ساتھ فلمائی گئی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ مسلم بہو نے خسر سے مبیہ طور پر حلالہ کرلیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ملی جانکاری کے مطابق ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے یہاں لنک کلک کریں۔

ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو پولس کی گاڑی میں بیٹھا کر لےجانے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اپنے ٹی وی چینل ریپبلک بھارت پر پاکستان پر قبضے کی جھوئی خبریں چلائی تھیں، جس کے باعث انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گرفتاری کی یہ ویڈیو نومبر 2020 کی ہے، بھارت-پاکستان تنازعہ سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں لنک کلک کرکے پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025