Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایران پر امریکا کی جانب سے بی2 بمبار حملے و ایران کا عراق اور قطر میں موجود امریکی فوجی ایئربیس پر کئے گئے حملے سے جوڑ کر کئی ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں شراب سے پابندی ہٹانے و دیگر موضوع سے متعلق کئی فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر تباہ شدہ طیارے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر ایران کی جانب سے امریکی بی 2 بمبار کو مار گرانے کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر مصوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب سیاحت میں اصلاحات کے لئے 600 مقامات پر شراب پر پابندی ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جبکہ تحقیقات میں یہ دعویٰ بےبنیاد ثابت ہوا۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سڑک پر گاڑیوں کی قطار کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی بمباری کے جواب میں ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی ایئربیس پرحملے کے بعد لوگ قطر سے سعودی عرب پناہ لینے جا رہے ہیں۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکالے جانے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ہم نے جب اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو کا پہلا حصہ ٹیکساس میں 58 سالہ ایسمرلڈا اپٹن نامی خاتون کی جانب سے چار بھارتی نژاد امریکی خواتین کو نسلی ذیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے اور ویڈیو کا دوسرا حصہ یروشلم کا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

اہلیہ سارہ کے ساتھ قبر کے سامنے کھڑے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک تصویر کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ ان کی یہ تصویر اپنی بہن کی خفیہ تدفین میں شامل ہونے کی ہے جو ایرانی حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے یہ معلوم ہوا تصویر 2022 کی ہے جہاں بنیامن نیتن یاہو اپنے مرحوم بھائی جوناتھن کی قبر کے سامنے کھڑے ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 22, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025
Mohammed Zakariya
November 8, 2025