Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے موریطانیہ کے حج مسافروں کو لے جا رہے طیارے حادثے کا بتاکر کئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں، اس کے علاوہ سعودی شہزادی ریما بنت بندر اور امریکی صدر ٹرمپ کے گلے ملنے کی اے آئی ویڈیو و آسام میں بھارتی فوج کے خلاف عوام کے بغاوت کا بتاکر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

فوج پر حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر بھارتی ریاست آسام میں عوام کی جانب سے فوج کے خلاف کئے گئے بغاوت کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور بنگلہ دیش کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کی شہزادی ریما بنت بندر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں سعودی عرب کی شہزادی اور ٹرمپ ایک دوسرے کی باہوں میں باہیں ڈال کرگلے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو سعودی شہزادی کے ٹرمپ سے گلے ملنے کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ ویڈیو اے آئی ثابت ہوا۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چہاز کے اندر شور و غل کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ افریقی ملک موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہے ہیں، جن کا طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور انڈونیشیائی ایئرلائن کے حادثے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر ششی تھرور کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعوی کیا گیا کہ آپریشن سندور کے بعد انہوں نے امریکہ جاکر صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر طیارہ ڈوبنے کی ویڈیو اور طیارے میں لگی آگ کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر موریطانیہ کے حج مسافروں کو لے جا رہے طیارے بحیرہ احمر کے نزدیک گر کر تباہ ہو نے کا ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جبکہ ویڈیو ترکیہ ایئر بس ڈوبنے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025