اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کئے تھے۔

یمن میں نظر آیا آسمانی مخلوق کا یہ ویڈیو ڈیجیٹلی تیار کیا گیا ہے

اس ہفتے ایک ویڈیو شوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب شیئر کی گئی۔ جس میں آسمان پر تیرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “یمن میں آسمانی مخلوق دیکھا گیا ہے”۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ہ یمن میں آسمانی مخلوق دیکھے جانے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو پرانا ہے اور سافٹ ویئر کی مدد سے اس ویڈیو کو ڈیجیٹلی طور پر جیسن کیرلوس نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

کیا پاکستان کے گلگت بلتستان میں نظر آیا ہمالیائی یاک؟

برف سے ڈھکے جنگلی بھینس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہپاکستان کے “گلگت بلتستان میں ایک خوبصورت ہمالیائی یاک نظر آیا ہے، جس نے پوری رات باہر یخ بستہ برفانی موسم میں مائینس18 ڈگری سینٹی گریڈ میں گزاری”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ برف سے ڈھکے جنگلی بیل کی تصویر ہمالیائی یاک کی نہیں ہے، بلکہ شمالی امریکہ کے میدانی علاقے میں رہنے والے بائیسن بل کی ہے۔ جسے ٹام مرفی نامی فوٹوگرافر نے کلک کیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

برفباری کے دوران ادا کی جا رہی نماز کی یہ ویڈیو روس کے ماسکو شہر کی نہیں ہے

اس ہفتے سوشل میڈیا پر مسجد کے سامنے برف باری کے درمیان لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ یہ ویڈیو روس کے ماسکو کا ہے، جہاں لوگ منفی درجہ حرارت میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو برفباری کے دوران ادا کی جا رہی نماز کی وائرل ویڈیو روس کے ماسکو کی کسی مسجد کی نہیں ہے، بلکہ کازاخستان کی داروالحکومت آستانہ میں بنی مسجد ابونصر الفارابی مشیتی کے احاطے میں ادا کی جارہی نماز کی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کا یہ وائرل ویڈیو کراچی کا نہیں ہے

اس ہفتے خاتون کی فائرنگ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ جسے پاکستان کے کراچی کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتاچلا کہ ویڈیو بھارت کے دہلی کا ہے۔ جہاں نصرت نامی خاتون نے راشن کی دوکان پر فائرنگ کی تھی۔ جسے اب گمراہ کن دعوےکے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات ۔۔۔

بچے کو ٹرالی بیگ میں اغوا کئے جانے کا ویڈیو اسکرپٹڈ ہے

اس ہفتے ایک ٹرولی میں بچے کو لے جاتے شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ جس میں دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو بچہ چوری کی اس واردات کو ضرور دیکھیں اپنے بچوں کی اور اپنی بھی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ بچے کو ٹرالی بیگ میں اغوا کئے جانے کے نام پر وائرل ہو رہا وہڈیو اسکرپٹڈ ہے اور سماجی بیداری پھیلانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular