ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں?

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں?

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ

حجاب پوش خواتین پر پانی پھینکے کا یہ ویڈیو بھارت کا نہیں ہے

سوشل میڈیا پر اس ہفتے جہاں کرناٹک کی مسکان خان سوشل میڈیا پر چھائی رہی، وہیں دوسری جانب حجاب سے متعلق طرح طرح کے ویڈیو اور تصاویر گمراہ کن و فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ ان میں سے ایک ویڈیو جس میں کچھ نوجوان برقعہ پوش خواتین پر پانی پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں صارفین نے لکھا ہے کہ”یہ ویڈیو 2019 کی ہے، جہاں انتہاپسند بھارتی غنڈے مسلم طالبات کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے، بلکہ سری لنکا کے ایسٹرن یونیورسٹی میں جونیئر طلبہ کے ساتھ ریگنگ کا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نعرے لگانے والی مسکان خان کے ساتھ کھڑے شخص ان کے والد نہیں ہے

سوشل میڈیا پر ایک ادھیڑ عمر والے شخص کے ساتھ کرناٹک کے مسکان خان کی ایک تصویر خوب شیئر کیا گیا۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ مسکان خان کے ساتھ کھڑے شخص ان کے والد ہیں، جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ جو شخص مسکان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ان کے والد نہیں ہے، بلکہ حیدآرباد کے جیلانی نام کے ایک شخص ہیں، جو مسکان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کرنے ان کے گھر آئے تھے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔

پانی ٹنکی کے اوپر حجاب جلانے کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں کچھ خواتین پانی ٹنکی کے اوپر کپڑے میں آگ لتاتے ہوئے نظر آئی۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ ہندی اور اردو کیپشن میں “ہیش ٹیگ حجاب اور حجاب سے درد کیوں کے ساتھ لکھا ہے کہ حجاب کو فنا کرنے نکلی تھی خود فنا ہو گئی”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو میں پانی ٹنکی کے اوپر چڑھ کر خواتین حجاب نہیں جلا رہی ہے، بلکہ کرنجوت نامی ای جی ایس ٹیچر نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے خود سوزی کی تھی، جسے اب حجاب جلانے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

گلوکارہ لتامنگیشکر کی میت میں شامل شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی خاتون گوری خان نہیں ہیں

اس ہفتے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر کو معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت میں شرکت کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان سفید لباس میں دعاء مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں،ان کے ساتھ کھڑی خاتون ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ “اداکار کنگ خان کے ساتھ پراتھنا کر رہی خاتون ان کی اہلیہ گوری خان ہیں”۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ نگ خان کے ساتھ پراتھنا کر رہی خاتون ان کی اہلیہ نہیں تھی، بلکہ ان کی منیجر پوجا ددلانی تھی۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔۔

19 میڈیا چینلوں کے مالک جون فریڈ کے اسلام قبول کرتے وقت کی نہیں ہے یہ تصویر

سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی آنسو پوچھتے ہوئے تصویر اس ہفتے خوب شیئر کی گئی۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ “19 میڈیا چینلوں کے مالک “جون فریڈ” اسلام مذہب میں داخل ہو نے کے بعد کلمہ پڑھتے وقت آنسوؤں پر قابو نہ پاسکے”۔ جبکہ پڑتال سے پتا چلا کہ  وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص 19 میڈِیا چینلوں کا مالک جون فریڈ نہیں ہے، بلکہ ایک عام امریکی فرد ہے۔ جس کے اسلام قبول کرنے کی تصویر اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular