اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے شیئر کیا تھا۔

جموں کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی یہ تصویر پرانی ہے

پاکستان میں تحریک انصاف کی سرکار جانے کے بعد وہاں کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان بھر میں جگہ جگہ جلسہ جلوس کیا جا رہا ہے، اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ “جموں کشمیر کی عوام عمران خان کے حق میں مظاہرے کر رہی ہے، یہ مظاہرے کی تصویر پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کی ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر جموں کشمیر میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ہوئے مظاہرہ کی یہ تصویر کم از کم 3 سال پرانی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر

کھانے کی میز پر بیٹھے لوگوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار ہے، اس افطار پارٹی کا اہتمام اس وقت کے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ تصویر 1948 میں سی راج گوپالا چاری کے گورنر جنرل بننے کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر بلائے گئے مہمانوں کی ہیں۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

کیا افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان کیا ہے؟

اس ہفتےایک ویڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان نے خط جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ عید الفطر کے بعد افغان طالبان بھارت پر فدائی حملے اور جہاد کرے گا اور بھارت کے مسلمانوں کو غزوہ ہند کےلئے تیار رہنے کو بھی کہا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اورطالبان نے اس طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، جو خط وائرل ہو رہا ہے فرضی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔

کیا دہلی کے شہر قاضی نے ہندوؤں کو دی دھمکی؟

کیا دہلی کے شہر قاضی نے ہندوؤں کو دی دھمکی؟

اس ہفتے جہانگیر پوری فرقہ وارانہ فساد سے جوڑ کر مولانا ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں ہندوؤں کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ دہلی کے شہر قاضی نے بیان دیا ہے کہ وہ ہندوؤں کا جینا مشکل کر دیں گے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ویڈیو میں نظر آرہے مولانا کا نام مفتی رئیس احمد ہے اور وہ جمعیت علماء ہند دہرادون کے ضلع صدر ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

بائیک سواروں پر حملے کی اس ویڈیو کا حالیہ اذان تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے

اذان تنازعہ سے جوڑ کر فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ جس کے ساتھ صارف کا دعویٰ تھا کہ انڈیا میں اذان پر پابندی کے خلاف مسلمانوں نے جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ کیرلہ کی 3 سال پرانی ویڈیو کو حالیہ اذان تنازعہ و دیگر واقعے  سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular