جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں پڑھیں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں پڑھیں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کے ساتھ خبریں شیئر کرنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ یہاں ہم نے پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں پیغمبر محمدﷺ کے خلاف دیئے گئے گستاخانہ بیایانات کے بعد نوپور شرما کی گرفتاری سے متعلق شیئر کئے گئے ویڈیوز کے علاوہ کردستان میں نبیّ کی شان میں جمع ہوئے لوگوں کا بتاکر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب اور افغانستان میں آئے زلزلے سے جوڑ کرشیئر کی گئی تصاویر اور روس کے یوکرین پر میزائل حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے لئے توجہ کا مرکز رہی۔ جسے آپ محض پانچ منٹ میں اس ہفتے کے تحقیقاتی رپورٹس میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا نوپور شرما کو گرفتار کر لیا گیا ہے؟ جانیئے کیا ہے وائرل ویڈیو کی سچائی

اس ہفتےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ جس خاتون کو نوپور شرما بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے اس کا نام بھومی برمی تھا اور وہ راجستھان کے تارانگر میں رہتی ہیں۔ بھومی چورو میں بھارتی کسان یونین کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر ہیں، ناکہ نوپور شرما۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کردستان میں محمدﷺ کی شان میں پڑھے گئے قصیدے کی یہ ویڈیو نوپور شرما کے بیان سے پہلے کی ہے

سوشل میڈیا پر نوپور شرما کے توہین رسالت والے بیان کے بعد ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستان میں توہین رسالت کے بعد کردستان میں محمدﷺ کی شان میں قصیدہ پڑھنے اکٹھا ہوا پورا گاؤں۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو نوپور شرما کے بیان سے پہلے کی ہے اور رمضان المبارک کے موقعے پر منعقد ایک تقریب کی ہے، جس میں 500 موسیقاروں نے بیک وقت پرفارم کیا تھا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

افغانستان زلزلے سے منسوب کر پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

افغانستان میں 22 جون کو آئے زلزلے سےمنسوب کرکے دو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ پہلی جس میں خستہ حال سڑک دیکھی جا سکتا ہے اور دوسری کفن میں لپٹی لاشوں کی۔ ان دونوں تصاویر کو حالیہ زلزلے میں ہوئے نقصانات کا بتایا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ دونوں تصاویر پرانی ہیں ، ایک پاک مقبوضہ کشمیر اور دوسری ایران کے بام میں آئے زلزلے کی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

یوکرین پر روسی میزائل حملے کی نہیں بلکہ سافٹ ویئر کی مدد سے بنائی گئی ہے یہ ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ روس نے اپنے کنزل میزائل سے یوکرین کے 136 میٹر زمین کے نیچے بنے اسلحہ ڈیپو پر حملہ کیا ہے۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو کو کمپیوٹر جنریٹڈ ایمج کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

انسانیت کی مثال پیش کرتی یہ تصویر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب کی نہیں ہے

انسانیت کی مثال پیش کرتی ایک تصویر کو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر بنگلہ دیش ہی کی ہے، لیکن 1998 کی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular