اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر چین اور تائیوان میں آئے زلزلے کا بتاکر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ سادھوؤں کی بچہ چوری کے الزام میں پٹائی، ویکسین لگنے سے گجرات میں جانوروں کی موت کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ان سبھی وائرل دعوؤں کی سچائی جاننے کے لئے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں ہماری یہ 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ۔

کیا چین میں زلزلہ متاثرین کے لیے حکومت نے گھر بنائے ہیں؟

ایک خوبصورت گھر کی ویڈیو کو صارفین نے شیئر کیا اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر چین میں آئے حالیہ زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے ہیں۔تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور جس گھر کو چینی زلزلہ متاثرین کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے وہ ایک باکسیبل ہوم ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا سمپسنز نے ملکہ الزبتھ کی موت کی پیشن گوئی کی تھی؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر صارفین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ “دی سمپسنز کی یہ ایک کارٹون سیریز ہے جو آج سے تقریباً 10 سال پرانی ہے ،جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت 2022 دکھائی گئی ہے، جو بلکل سچ ثابت ہوئی”۔تحقیقات سے پتا چلا کہ ،دی سمپسنز، نے ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے سال سے متعلق کوئی پیشن گوئی نہیں کی تھی، وائرل کلپ ترمیم شدہ ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ویڈیو میں نظر آرہے بودھ راہب کی عمر 377 سال ہے؟

فیس بک پر زعفرانی رنگ کا کپڑا پہنے ہوئے ایک بودھ راہب کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ بزرگ اکیسویں صدی کے سب سے عمر دراز انسان ہیں، جن کی عمر 377 سال ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور بزرگ کی عمر377 سال نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بھارت کے گجرات میں ویکسین لگانے سے جانوروں کی ہوئی موت؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “یہ ویڈیو بھارت کے گجرات کی ہے، جہاں ویکسین لگانے سے سبھی جانوروں کی موت ہو گئی تھی”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو گجرات کی نہیں ہے بلکہ راجستھان کے بیکانیر کی ہے۔ بقیہ رپورٹ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

پاکستان کی 13 برس پرانی ویڈیو کو کشمیریوں پر بھارتی فوج کا تشدد بتایا جارہا ہے

ٹویٹر پر اپک پاکستانی صارف نے ایک منٹ 18 سکینڈ کی ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جارہے تشدد کی ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کم از کم 13 سال پرانی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular