جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkانسانیت کی مثال پیش کرتی یہ تصویر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ...

انسانیت کی مثال پیش کرتی یہ تصویر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

انسانیت کی مثال پیش کرتی ایک تصویر کو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “شاید یہ تاریخ کی بہترین تصویروں میں سے ایک ہے۔ اس وقت بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب آیا ہوا ہے، اس سبب تقریباً 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مگر یہ بچی اس بلی کو مرنے سے بچائے ہوئے ہے۔ آپ کی اس بچی کے بارے میں کیا رائے ہے؟؟؟؟”۔

انسانیت کی مثال پیش کرتی یہ تصویر بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب کی نہیں ہے
Courtesy:FB/FurqanShabbir92

ان دنوں بنگلہ دیش میں سیلاب کا قہر برپا ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک کم از کم 59 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وائس آف امریکہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شہر سلہٹ سیلاب سے کافی متاثر ہوا ہے۔ لوگ عارضی کشتیوں کی مدد سے قریبی پناہ گاہوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر فیس بک پر فرقان شبیر نامی صارف نے انسانیت کی مثال پیش کرتی ایک تصویر کو بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔

Courtesy:FB/FurqanShabbir

انگلش کیپشن کے ساتھ بھی ٹویٹر پر اس تصویر کو ہیش ٹیگ بنگلہ دیش اور سلہٹ لکھ کر شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy:Twitter @ASaykhul

Fact Check/Verification

بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب سے جوڑ کر شیئر کی گئی انسانیت کی مثال پیش کرتی تصویر کو سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کلائیمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ نالج نٹورک نامی ویب سائٹ پر 4 اپریل 2014 کو شائع ایک رپورٹ میں ہوبہو وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دیئے گئے کیپشن کے مطابق “بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے کیرانی گنج میں سیلاب زدہ سڑک پر ایک لڑکی اپنی پالتو بلی کو ہاتھوں میں اٹھائے لے جا رہی ہے۔ تصویر 12 ستمبر 2004 کی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بنگلہ دیش میں 2004 میں کم از کم 800 افراد ہلاک اور 300 ملین لوگ بے گھر ہوئے تھے”۔

Courtesy:cdkn.org

مذکورہ رپورٹ سے پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی ہی ہے۔ اس کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گیٹی امیجز پر شائع ہوبہو تصویر ملی۔ اس میں تصویر کے ساتھ دی گئی معلعمات کے مطابق بھی یہ تصویر ڈھاکہ بنگلہ دیش کی ہے جہاں ایک سیلاب کے دوران ایک لڑکی اپنی پالتو بلی کی جان بچا رہی ہے۔ اس تصویر کی تاریخ گیٹی ایمجز پر 12 ستمبر 1998 بتائی گئی ہے اور اس تصویر کا کریڈٹ سیفول اسلام/ اےایف پی کو دیا گیا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر بنگلہ دیش کی ہی ہے مگر پرانی ہے۔ وہاں آئے حالیہ سیلاب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Report Published by cdkn.org on 04 april 2014
Image Published by GettyImages on 12 September, 1998

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular