Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر اس ہفتے فلسطین و اسرائیل کے مابین لڑائی سے منسوب کرکے ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو کو بھارت سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا۔ وہیں پاکستان کے سابق جنرل قمر باجوہ کی ترمیم شدہ ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ کے پانچ تحقیقاتی رپورٹس یہاں پڑھیں۔
کیا مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو مصری مسلمانوں کے سرحد عبور کرکے غزہ شہریوں تک امداد پہنچانے کی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو کا مصر اور فلسطین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ اسے مصر اور لیبیا کے سلوم کی سرحد پر اسمگلنگ کا بتایا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا پانی میں تیرتے ہوئے افراد کی یہ ویڈیو فلسطینی مسلمانوں کی ہے؟
پانی میں ڈوب رہے 7 افراد کی ایک ویڈیو کو فلسطینی مسلمانوں کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو فلسطین و اسرائیل کے مابین ہو رہی لڑائی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہوائی لوہینا میں ہوئی آگزنی کے دوران کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟
اس ہفتے ایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو فلسطینی جنگجؤوں کے اسرائیل کی سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی ہے۔ تحقیقات کرنے سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور افغانستانی فوجیوں کی سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی ہے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا کرکٹر محمد رضوان کی تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو بھارت کی ہے؟
سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں مذہبی خطاب کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹر محمد رضوان کی تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ جبکہ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ امریکہ میں کی گئی تقریر کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے؟
پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں فوج سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان کے سابق جنرل باجوہ کی یہ ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.