بدھ, جنوری 15, 2025
بدھ, جنوری 15, 2025

HomeFact CheckWeekly Wrap: سوشل میڈیا پر اس ہفتے اسرائیل اور فلسطین تنازع سے...

Weekly Wrap: سوشل میڈیا پر اس ہفتے اسرائیل اور فلسطین تنازع سے جوڑ کر ویڈیو گیم کا کلپ خوب شیئر کیا گیا

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے میں ہوئے فوجی ٹینکوں اور فوجی جوانوں کی گرفتاری کا بتاکر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک آپ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

 کیا ایران اور فلسطین کے ایک ساتھ اسرائیل پر حملہ کرنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

ایک ویڈیو شیئر کرکے صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے حملے کو ناکام بنانے کی ویڈیو ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور غزہ میں فلسطینی گروپوں کے فوجی مشق کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کی ہیں یہ تصاویر؟

سوشل میڈیا پر دو فوجی جوانوں کی تصویر کو اسرائیل حماس تنازع سے جوڑکر شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ حماس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کی تصاویر ہیں۔ جبکہ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل کولاج میں موجود دونوں تصاویر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ ویڈیو القسام بریگیڈس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ہے؟

فوجی ٹینکوں کے آمنے سامنے فائرنگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو القسام بریگیڈ کے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ویڈیو ملٹری الیکٹرانک گیم کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا سچ۔

کیا حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کے تباہ ہونے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ حماس نے اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔ ہم نے ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ایک ملٹری گیم کی کلپ ہے، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular