پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے کی یہ ویڈیو حماس-اسرائیل...

Fact Check: کیا ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے کی یہ ویڈیو حماس-اسرائیل کے بیچ چل رہی حالیہ لڑائی کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر دو منٹ 14 سیکینڈ پر مشتمل ایک ٹینک کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک منٹ 50 سیکینڈ کے بعد ٹینک تباہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ فلسطین کے القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل کی ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے کی ویڈیو ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “مجاہدین فلسطین القسام برگیڈ نے اسرائیلی فوجی ٹینک کو کیسے تباہ کیا ویڈیو مکمل دیکھیں اور مجاہدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں”۔

ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے کی یہ ویڈیو 16 سال پرانی عراق کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Pakvoice.com.pk

Fact

ملیٹری ٹینک کو تباہ کئے جانے والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 مئی 2022 کو اپلوڈ شدہ الصدامیہ نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو عراق کا بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں شیبر3 نامی نیوز ویب سائٹ پر 18 مارچ 2007 کو شائع شدہ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ تُرکش زبان میں ایک رپورٹ ملی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو عراق میں امریکی ملیٹری بنکر میں بم رکھے جانے کی ہے۔ اس کے علاوہ مارچ 2007 میں شائع شدہ یہی ویڈیو ہمیں روسی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ جس میں بھی ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے کی اس ویڈِیو کو عراق میں امریکی ٹینک میں بم رکھ کر تباہ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Samanyolu Haber
Courtesy: Trinixy

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ملیٹری ٹینک تباہ کئے جانے والی یہ ویڈیو تقریباً 16 سال پرانی ہے اور عراق میں امریکی ٹینک کو بم سے تباہ کرنے کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by الصدامية on 15 May 2022
Reports published by Shaber3 and Trinixy on March 2007

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular