ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری حاجی...

Fact Check: کیا اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری حاجی کی مکہ مکرمہ کی سیکیورٹی نے پٹائی کردی؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ میں ایک شخص کی سیکورٹی سے جھڑپ کی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خانہ کعبہ میں اہل فلسطین کے لئے مصری شخص نے دعا کی تو وہاں کی سکیورٹی نے مصری حاجی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری حاجی کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
Courtesy: Facebook/ Saleem Sheikh

Fact

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو 7 جون 2019 کو اپلوڈ شدہ زینب نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک مصری حاجی کو مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کی سیکورٹی نے مارا پیٹا تھا۔

Courtesy: YouTube/ Zynab El3amed

مذکورہ ویڈیو سے یہ واضح ہوا کہ اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری حاجی کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے ہمیں عربی نیوز ویب سائٹس الشرق، السبطین اور القدس عربی پر جون 2019 کی خبریں موصول ہوئیں۔ جس میں بھی یہی لکھا ہے کہ مصری حاجی کو خانہ کعبہ میں سیکورٹی نے ماراپیٹا تھا۔ جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوئی، لیکن حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی وجوہات پیش نہیں کی گئی تھیں۔

Courtesy: Sibtayn

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری زائرین کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔ اس کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channel Zynab on 6 Jun 2019
Reports published by Al Sharq, Al Quds and Sibtayn on Jun 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular