Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ آربی آئی نے ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔
New Rs. 1000 note released today by RBI. pic.twitter.com/qiZUj5sDZF
— Alla rami reddy (@Allaramireddy1) October 16, 2019
تحقیقات
ان دونوں سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نوٹ کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔تصویر کے تعلق سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ آربی آئی نے ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا ہے۔ اس نوٹ کو لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کوخوب بھیج رہے ہیں۔
New Rs. 1000 note released today by RBI. pic.twitter.com/2MY1psVnD7
— Marthandankasim@gmail.com (@marthandankasim) October 16, 2019
ایک ہزار کے وائرل نوٹ کو دیکھنے کےبعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔پھر ہم نےہزار روپےکے نوٹ کو گوگل ریورس سرچ کیا۔جس کے بعد کچھ کیورڈس کی مدد سے پتاچلا کہ یہ تصویر ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی وائرل ہورہاہے۔
اپنی تحقیقات شروع کرنے سے پہلے ہم نے سوچا کیوں نہ تصویر پر بازکی نگاہیں ڈالی جائے۔تاکہ پتا چل سکے کہ یہ تصویر مصنوعی ہے یا حقیقی۔ پھر ہم نے مزید تحقیقات کے لئے گوگل سرچ کیا۔جس کے بعد ہمیں پتاچلا کہ ہزار روپے کے نوٹ کے اوپری حصے پر آرٹسٹ ایمیجنیشن لکھا ہے اور نیچےآر بی آئی گورنر کی دستخط کی جگہ ایم کے گاندھی لکھا ہے۔
ان تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید حقیقت جاننے کے لئے آر بی آئی کے آفیشیل ویب سائٹ کو کھنگالا۔جہاں یہ جانکاری ملی کہ آربی آئی نےنئے نوٹ کے تعلق سے کوئی بھی نوٹس جاری نہیں کی ہے۔
ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی ہے۔
ٹولس کااستعمال
*گوگل کیورڈس سرچ
*فیس بک سرچ
گوگل ریوس سرچ
*یوٹیوب سرچ
نتائج:غلط دعویٰ(جعلی نوٹ)
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.