جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Checkمہاراشٹرحکومت سازی: مولانا ارشد مدنی نے سونیا گاندھی کو نہیں لکھا خط۔۔...

مہاراشٹرحکومت سازی: مولانا ارشد مدنی نے سونیا گاندھی کو نہیں لکھا خط۔۔ پڑھیئے ایکسکلوسیو پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

مہاراشٹر چناؤ کے بعد حکومت سازی کولے کر جہاں شیوسینا اور بی جے پی میں گھمسان مچی ہے۔وہیں دوسری جانب مسلمانوں کا سب سے بڑا تنظیم جمعیت علماء ہند کا ایک لیٹر خوب وائرل ہورہا ہے۔جس میں جمعیت نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے۔جس میں جمعیت نے لکھا ہے کہ کانگریس شیوسینا کی حمایت کر کے بہت بڑی غلطی کررہی ہے۔اس خبر کو ٹی وی نائن بھارت،نوبھارت ٹائم،دی پرنٹ سمیت کئی ویب سائٹس اور چینلوں نے اپنا ہیڈ لائنس بنا یا ہے۔جبکہ خبر اس کے برخلاف ہے۔

   ہماری تحقیق

جمعیت علماء ہند کا وائرل لیٹر و دیگر ویب سائٹس پر شائع خبروں کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ شروعاتی تحقیق میں ہمیں زیادہ تر نیوز ویب سائٹس پر یہی خبر ملی کہ جمعیت علما ہند نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر شیوسینا سے اتحاد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔جن میں اے بی پی،ون انڈیا،جن ست٘ا اورہندی سیاست سمیت دیگر نیوز پورٹل شامل ہے۔

ان وائرل پوسٹ اور خبروں کو پڑھنے کے بعد پھر ہم نے سوچا کیوں نہ اس کی تحقیق سیدھے طور پر جمعیت علما ہند کے صدرمولاناارشد مدنی سے کی جائے۔پھر ہم نے مولاناارشد مدنی کو دن کے دس بج کر بائیس منٹ پر پہلا فون کال کیا۔رسیو نہیں ہوا تو ہم نے انہیں ٹیکسٹ میسج کیااور کال رسیو کرنے کی التجا کی ۔لیکن کوئی ریپلائی نہیں ملا۔پھر ہم نےدوبارہ کال کیا۔پھر نہیں ریسو ہوا۔تب ہم نے مولانا ارشد مدنی کے پی اے فضل ارشد مدنی کو کال کیا تو انہوں نے پہلی بار میں فون کال ریسو کی۔جس کے بعد ہم نے ان سے وائرل خط کے بارے میں سوال کیاتو انہوں نے ان وائرل خط کو صاف طور پر خارج کردیا۔مولانا نے کہا یہ فیک خبر ہے اس کی جانکاری اٹھارہ نومبر بروز پیر کے دن ہی نیوز اییجنسی اے این آئی کو دے دی گئی تھی۔اس خبر کی مزید پختگی ہوجائےاسلئے ہم نے فضل ارشد مدنی کی فون کال بھی ریکارڈنگ کیا ہے جوکہ مندرجہ ذیل میں ان کی زبانی سنی جا سکتی ہے۔

Phone call recording

  تمام تر جانکاری سے یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ جو خط جمعیت کے لیٹر پیڈ والا وائرل ہوا ہے وہ فیک ہے۔نیوز چیکر نے اس کی تحقیق سیدھے طور پر جمعیت علماء ہند کے صدر ارشد مدنی کے پی اے فضل ارشد مدنی سے کی ہے۔فضل نے نیوز چیکر سے کہا ہے جو اصل لیٹر پیڈ ہے جمعیت اس پر اِس خبر کی مزید جانکاری فراہم کریں گے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک سرچ
ٹویٹر سرچ

فون کال ویری فیکیشن

 نتائج:فیک نیوز

 نوٹ:۔ اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دیگئی ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔

checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular