Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو پیسے بانٹے جارہے ہیں۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ریلی میں شامل ہونے کے لئے انہیں پیسے دیے جارہے ہیں۔وہیں اس دعوے کو شاہین باغ احتجاج سے بھی جوڑا جارہاہے کہ اس کے خلاف ایسا کیا جارہاہے۔یہ ویڈیو فیس بک اور ٹویٹر پر خوب گردش کررہا ہے۔جسے آپ وائرل ویڈیو میں خود دیکھ سکتے ہیں کہ کیا دعویٰ کیا گیا ہے؟آگے ہم اب وائرل ویڈیو میں واضح کریں گے کہ یہ ویڈیو ہے کہاں اور کس موقع پر پیسے بانٹے گئے ہیں؟
#शाह_पर_भारी_शहीनबाग Shocking if true! Shaheen bagh me 500rs ki jhooti afwah pehlane wale khud 500rs baat rahe hai.
Ye log karenge CAA per debate Rahul, Mamta or Akhilesh se! Nautanki party!! pic.twitter.com/UFXzCTohjy
— Einstein (@DesiPoliticks) January 21, 2020
ہماری تلاش
وائرل ویڈیو اور پوسٹ کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے تیس سکینڈ کے وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انوڈ سرچ کیا اورکیفریم نکال کر گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کئی خبریں ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔
اسکرین پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے مزید یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ وائرل ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کا ہے۔ویڈیو میں صاف واضح ہورہاہے کہ لوگوں کو بی جے پی کی ریلی میں آنے کے لئے پیسے دیئے جارہے ہیں۔
تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا کہ بی جے پی کی ریلی میں لوگوں کو پیسے بانٹے گئے ہیں۔پھر ہم نے اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی یہ ویڈیو کب اور کہاں ، کس موقع پر عوام کو پیسے دیئے جارہے ہیں ۔تب ہمین پتا چلا کہ یہ ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کا ہے۔جہاں ریلی میں بھیڑھ اکٹھا کرانے کے لئے جن آشرواد کے نام پر لوگوں کو پیسے دیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ جھارکھنڈ چناؤ میں ۶۵ کے پار کا نعرہ بھی بی جے پی نے دیا تھا۔جو آپ ٹی شڑٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کے دوران ریلی میں بھیڑھ اکٹھا کرنے کے لئے بی جے پی نے پیسے بانٹے تھے۔یہاں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ شاہین باغ احتجاج کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کے ویڈیو کو وائرل کیا جارہاہے۔
ٹولس کا استعمال
گوگل کیورڈ سرچ
انوڈ سرچ
ریورس امیج سرچ
یوٹیوب سرچ
نتائج:گمراہ کن
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.