ہفتہ, نومبر 23, 2024
ہفتہ, نومبر 23, 2024

HomeFact Checkکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 5سال پرانی تصویر کو کسان آندولن...

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 5سال پرانی تصویر کو کسان آندولن سے جوڑ کر کیاجارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کسان آندولن کی حمایت میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی سکھ کسانوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم کے حوالے سے کیاہے وائرل دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  کی ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں سکھوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کسانوں کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔تصویر کو مختلف زبانوں شیئر کیا جارہاہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

ہمارے قاری نےوائرل تصویر کی سچائی جاننےکےلئےآفیشل واہٹس ایپ نمبر(99994 99044) پر بھیجا۔جس کا ڈرائیو لنک یہ ہے۔

فیس بک پر اجیت پیروتھی نامی یوزر نے مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر ونود ریہال نے بھی مذکورہ تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کی سچائی جاننےکےلیے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں اسکرین پر پانچ سال پرانی خبروں کی لنک فراہم ہوئے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

پھر ہم نے وائرل تصویر سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ہندوستان ٹائمس کی ایک خبر ملی۔رپوٹ سے پتاچلا کہ تصویر2015میں دیوالی کے موقع پر مندر اور گرودوارے میں پوچا کے دوران کلک کی گئی تھی۔اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے دیوالی کو دنیا کا تہوار بتاتے ہوئے سبھی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو مبارکباد بھی پیش کیا تھا۔

دی ٹری بیون پر ملی جانکاری کے مطابق2015 میں کینیڈا کے پی ایم جسٹس ٹروڈو نے اوٹاوا میں دیوالی منائی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سکھ کسانوں کے ساتھ دھرنے پر نہیں بیٹھے ہیں۔بلکہ وائرل تصویر 5سال پرانی ہے اور اس کا کسان آندولن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result- False

Sources

HT– https://www.hindustantimes.com/punjab/canadian-pm-justin-trudeau-visits-temple-gurdwara-on-diwali/story-NaybSNITxt33rWUkrYcPyO.html

Tribune india– https://www.tribuneindia.com/news/archive/world/canadian-pm-trudeau-celebrates-diwali-in-ottawa-157339

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular