جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkاٹلی میں ملے سونے کے سکوں کی تصویر کو جموں کشمیر کے...

اٹلی میں ملے سونے کے سکوں کی تصویر کو جموں کشمیر کے بارہ مولہ کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کنکٹ کشمیر نامی فیس بک پیج پر سونے کے سکوں کی ایک تصویرشیئر کی گئی ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ 13فروری 2021 کوجموں کشمیر کے بارہ مولہ وولر جھیل کے قریب ایک مزدور کو سونے کا خزانہ ملا ہے۔یہ اسی خزانے کی تصویرہے۔

کنکٹ کشمیر کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

وزمَل کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

اس تصویر کو دیگر کئی یوزر س نے شیئر کیا ہے۔

https://www.facebook.com/AvailableMediaNewsCompany/posts/135395701771443
https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=119510440097975&id=103510495031303

Fact Check/Verification

سونے کے سکوں والی وائرل تصویر کو جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا توہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔جو 2018 کے تھے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

اس کے بعد ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو اے بی سی نیوز، دی سن اور لائیو ہندوستان نامی نیوز ویب سائٹ پر 10اور 11 ستمبر 2018 کی اس حوالے سے خبریں ملیں۔ ان سبھی رپورٹس میں اس تصویر کو اٹلی کا بتایا گیا ہے۔ جہاں اٹلی کے” کومو” نامی شہر میں ایک پرانے ٹھیٹر کی کھدائی کے وقت سکوں سے بھرا ہوا گھڑا ملا تھا۔ ان سکوں کو روم کے آخری شاہی دور یعنی چوتھی یا پانچویں صدی کا بتایا گیا ہے۔

اےبی سی آرکائیو لنک۔

دی سن کے آرکائیو لنک۔

اس کے علاوہ اٹلی وزارت ثقافت و سیاحت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی 7 ستمبر 2018 کو یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ جس کا کیپشن “اٹلی زبان میں لکھا ہوا ہے۔گوگل ٹرانسلیٹ کرنے پر پتاچلا کہ ” کومو کے وسط میں ، آخری شاہی دور کے سینکڑوں سونے کے سکے ملے ہیں،جو کہ ایک غیر معمولی گھڑے میں تھے۔یہ ایک ایسی کھوج ہے جس پر مجھے فخر ہے”۔

اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کی کہ” آیا وولر جھیل کے نزدیک واقعی سونے کے سکے ملے ہیں یا نہیں ؟ لیکن ہمیں کسی بھی میڈیا رپورٹ پر سونے کا خزانہ ملنے کی خبر نہیں ملی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر اٹلی کے” کومو شہر” میں ملے سونے کے سکوں کی ہے۔ وولر جھیل کے نزدیک سونے کے سکے ملنے کی خبر فرضی ہے۔

Result:False

Our Sources

abc:https://abcnews.go.com/International/hundreds-gold-coins-dating-romes-imperial-era-found/story?id=57720521

TheSun:https://www.thesun.ie/news/3098819/labourers-unearth-hundreds-of-roman-gold-coins-stuffed-inside-urn-and-buried-beneath-a-cinema-in-northern-italy/

LH:https://www.livehindustan.com/international/story-hundreds-of-gold-coins-in-amphora-discovered-under-a-theatre-during-archaeological-dig-in-italy-2167705.html

Tweet:https://twitter.com/_MiBACT/status/1038089191853150208

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular