جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkچینی دادا پوتی کی تصویر کو امریکی ماڈل انا نیکول کی شادی...

چینی دادا پوتی کی تصویر کو امریکی ماڈل انا نیکول کی شادی کا بتا کر کیا جا رہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ضعیف مرد اور نوجوان خاتون کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس کے ساتھ صارفین نے لکھا ہے کہ یہ تصویر 25 سالہ امریکی ماڈل انا نیکول اپنے 90 سالہ ارب پتی شوہر ہاورڈ مارشل کے ساتھ 1994 میں ہوئی شادی کے دوران کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انا نیکول کے شوہر شادی کے ایک سال بعد ہی انتقال کر گئے تھے اور اپنی ساری جائیداد اپنے بچوں کے نام کر گئے تھے۔ جس کے لئے انا نیکول نے کافی لمبی قانونی لڑائی لڑی جو 2007 میں ان کی خودکشی کے ساتھ ختم ہوگئی۔

امریکی ماڈل انا نیکول کے نام سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
امریکی ماڈل انا نیکول کے نام سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

سوشل میڈیا پر آئے دن کسی تصویر یا ویڈیو کو کبھی مذہبی رنگ دے کر تو کبھی کسی معروف ہستی کا بتا کر شیئر کیا جاتا ہے۔ ان دنوں ایک بوڑھے شخص کی تصویر لیتے ہوئے جوان خاتون کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بوڑھے شخص کی تصویر لے رہی خاتون امریکی ماڈل انا نیکول ہے جو اپنے 90 سالہ ارب پتی شوہر ہاورڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “انا نيكول ذات ال 25 عاماً” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض پچھلے 7 دنوں میں 34,336 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/ Verification

امریکی ماڈل انا نيكول کے حوالے سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 7 مارچ 2007 کو شائع شدہ سیٹل ٹائمس نامی غیر ملکی نیوز ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ جس میں اینا نکول اسمتھ اور ان کے وکیل اسٹیرن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ان کے تعلقات کے بارے میں وضاحت دی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کے شوہر ہاورڈ مارشل سے ان کی شادی اور ان کی موت کے بعد جائیداد کو لے کر تنازع کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی ماڈل انا نيكول کے شوہر شادی کے محض 14 مہینے بعد انتقال کر گئے تھے اور امریکی ماڈل انا نیکول نے 2007 میں خود کشی کر لی تھی۔

ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ایشین ون اور نیکسٹ شارک پر وائرل تصویر کے ساتھ شائع 2018 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق تصویر میں نظر آرہی لڑکی 25 سال کی ایک چینی بلاگر فو زوئی ہے، جس نے اپنے 87 سالہ دادا کے لئے شادی کی شوٹنگ کا بندوبست کیا تھا، تاکہ ان کے دادا کےلئے یہ یادگار پل ثابت ہو سکے۔ فو زوئی چین کے چینگدو سے تعلق رکھتی ہیں۔ جس کی تصویر کچھ دنوں بعد امریکی ماڈل انا نیکول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

سرچ کے دوران ہمیں معروف نیوز ویب سائت سی جی ٹی این کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 13 مارچ 2018 کو شیئر شدہ وائرل تصویر ملی۔ جس میں وائرل تصویر کو دادا پوتی کا بتایا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل تصویر امریکی ماڈل انا نیکول اور ان کے شوہر ہاورڈ مارشل کی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا خاتون پر زد و کوب کی یہ تصویر افغانستان کی ہے؟

امریکی ماڈل انا نیکول اور چینی بلوگر فو زوئی کے دادا کے ساتھ تصویر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہی لڑکی امریکی ماڈل انا نیکول نہیں ہے، بلکہ چینی بلوگر فو زوئی ہے، جو اپنے دادا کے ساتھ بیٹھی ہے۔

Result: False


Our Sources

Seatle Times

AsiaOne

Nextshark

CGTN Tweet


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular