جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے شیئر کیا تھا۔

کیا حجاب تنازعہ کے درمیان بمبئی ہائی کورٹ نے بدلا کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ؟

سوشل میڈیا پر حجاب پر عدالت کے فیصلے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کیا گیا۔ جس میں صارف کا دعوی تھا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے مخالف بمبئی ہائی کورٹ نے مسلم طالبہ کو کالج میں حجاب پہن کر داخلے کی اجازت دی ہے۔ لیکن تحقیقات سے پتا چلا کہ بمبئی ہائی کورٹ نے حالیہ دنوں میں کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی برقرار رکھے جانے والے فیصلے کے مخالف کسی بھی طرح کا نیا فیصلہ نہیں سنایا ہے، جس میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر اسکولوں اور کالجوں میں داخلے کی اجازت دی ہو۔ پاکستانی نیوز ویب سائٹ نے جس خبر کو حالیہ حجاب معاملے سے جوڑ کر شائع کیا ہے وہ بھی گمراہ کن ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

کیا وائرل ویڈیو میں خاتون دی کشمیری فائلز فلم کی کر رہی ہیں مخالفت؟

اس ہفتے کشمیری پنڈت پر بنی فلم “دی کشمیری فائلز” سے متعلق تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اردو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا ۔ ویڈیو کسی سینیما گھر کا ہے جہاں ناظرین کے درمیان موجود ایک خاتون اسکرین کے پاس کھڑے کچھ لوگوں پر چیختے چلّاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی نفرت انگیز پروپیگنڈہ فلم “دی کشمیری فائلز” پر ایک کشمیری خاتون کا جواب۔ دراصل یہ ویڈیو ودھو ونود چوپڑا کی فلم شکارا کی اسکریننگ کے دوران ایک خاتون کے ذریعے کی گئی مخالفت کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

کیا باکسر مائیک ٹائسن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کافی شاپ میں نماز ادا کی جہاں مسلمانوں کی آمد پر پابندی تھی؟

تین عالمی باکسرز مائیک ٹائسن، بڈوجیک اور عامر عبداللہ کی نماز ادا کرنے کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ صارف کا دعوی تھا کہ ان تینوں نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی ایک ایسی کافی شاپ میں نماز ادا کی جس کے مالک نے دروازے پر لکھا تھا کہ ،کتّے اور مسلمانوں کو داخلےکی اجازت نہیں ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور مائیک ٹائسن کے گھر میں ادا کی گئی نماز کی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا یہ ویڈیو کوشامبی میں ہوئے ہجومی تشدد میں قتل کئے گئے ظفر عالم کی ہے؟

ٹویٹر پر ایک ویڈیو کو کوشامبی میں ہوئے ہجومی تشدد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جس میں لوگوں کا ہجوم ایک شخص کو لاٹھی ڈنڈے اور لات گھوسوں سے مارتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا”ہندو تنظیم کے تصادم میں 2 مسلم نوجوانوں کو بے دردی سے مارا گیا، ایک موقع پر جاں بحق، مقتول کا نام ظفر بتایا جا رہا ہے، دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے”۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو مدھیہ پردیش کی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا جنوبی چین کے طیارے حادثے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

اس ہفتے پہاڑوں کے درمیان لگی آگ کی ایک ویڈیو کو چین میں ہوئے طیارہ حادثے کی ویڈیو بتاکر کر شیئر کیا گیا، جس میں 132 مسافر سوار تھے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ چین کے فوجیان میں لگی جنگل کی آگ کی ویڈیو کو جنوبی چین کے طیارے حادثے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ہماری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular