جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کے ساتھ خبریں شیئر کرنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ یہاں ہم نے پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں اس ہفتے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک ویڈیو کو ان کا آخری انٹرویو بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ موسے والا کے قاتل کی تصویر سے متعلق پوسٹ بھی شیئر کئے گئے۔ وہیں 500 دینار کے سکے کی تصویر بھی سوشل میٖڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ جسے صارفین نے الجیریا کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سکے کا بتا کر افواہ پھیلائی۔ اس کے علاوہ ایک تصویر کو جموں کشمیر کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جسے آپ ٹاپ 5 فرضی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کی تحقیاتی رپورٹس یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر وائرل ہو رہی ہے 2 سال پرانی ویڈیو

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کا آخری انٹرویو بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نہیں ہے۔ بلکہ یہ وائرل ویڈیو 2020 کی ہے اور موسے والا اس کے بعد دیگر اخبار اور میڈیا میں اپنا انٹرویو دے چکے ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لینے والے گینگسٹر گولڈی برار کی نہیں ہے یہ تصویر

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد جیسے ہی یہ خبر آئی کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے تو اس کے بعد گولڈی برار کے نام سے ایک شخص کی تصویر وائرل ہونے لگی۔ کچھ خبروں میں بھی اس شخص کو گولڈی برار بتایا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں نظر آرہا شخص گینگسٹر گولڈی برار نہیں، بلکہ ان کا ایک ساتھی گگن برار ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کی نہیں ہے یہ تصویر

سڑکوں پر بھیڑ کی ایک تصویر کو سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کا بتا کر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ یہ تصویر ڈی سی واشنگٹن کی ہے اورتقریباً 4 سال پرانی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

جموں کشمیر کی نہیں ہے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان سے موازنے کی یہ تصویر

دو تصاویر پر مشتمل ایک کولاج سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ۔ کولاج کی اوپر کی تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ تھا کہ یہ جموں کشمیر کی ہے اور دوسری پاکستان کی ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ اوپر والی تصویر نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولس تشدد کی ہے ۔ یہ طلبہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا الجیریا کے مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی تصویر والے 500 دینار کے سکے جاری کئے؟

سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کی تصویر والا 500 کا ایک سکہ شیئر کیا گیا۔ تصویر کی ایک جانب “الاقصٰی الشریف، القدس لنا” لکھا تھا، جبکہ دوسری جانب کی تصویر میں”500، بنک الجزائر، دینار” لکھا ہوا تھا۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کے سکے جاری کئے ہیں، جس میں مسجد اقصیٰ کی تصویر بنی ہے۔لیکن تحقیقات سے واضح ہوا کہ یہ ایک 3ڈی ماڈل ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular