جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا بہو نے رچائی خسر سے شادی؟ وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

کیا بہو نے رچائی خسر سے شادی؟ وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر ایک ویڈیو کو بہو نے رچائی خسر سے شادی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص اور نوجوان لڑکی گلے میں ورمالا پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں کیمرے کے یچھے سے ایک شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “میں مندر میں آیا ہوا تھا یہاں پر دیکھا انکل اس لڑکی سے۔۔۔، انکل ایک منٹ۔۔ انکل آپ نشادی کرکے آ رہے ہو۔۔ تو بوڑھا شخص کہتا ہے کہ ۔۔ ہاں شادی کرکے آ رہا ہوں، پھر کیمرہ کے پیچھے والا شخص سوال کرتا ہے کہ اتنی کم عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کیا تو بوڑھا شخص جواب میں کہتا ہے کہ میرے بیٹے کی موت ہوگئی، جس کے بعد نا تو میرا کوئی اس دنیا میں بچا ہے اور نا ہی اس لڑکی کا، سہارا دینے کے لئے لڑکی سے شادی کرلیا میں نے، جس کی تائید شادی کے جوڑے میں نظر آرہی لڑکی بھی کرتی ہوئی سنی جا سکتی ہے”۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے”خسر نے بہو کے ساتھ شادی کرلی، کیا زمانہ آگیا ہے”۔

بہو نے رچائی خسر سے شادی والی وائرل ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے

اس ویڈیو کے حوالے سے زی سلام نے بھی خبر شائع کی ہے، اس کے علاوہ ہندی کیپشن کے ساتھ دیگر فیس بک صارفین نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ درج ذیل میں اسکرین شارٹ دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

بہو نے رچائی خسر سے شادی اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے “بہو نے رچائی خسر سے شادی” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں راہل ایکسپوزر نامی فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں “18سالہ لڑکی نے کیا بوڑھے سے شادی پھر یہ ہوا”۔

ہم نے جب پورے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ویڈیو کے آخر میں ڈسکلیمر میں صاف طور پر لکھا تھا کہ ” اس ویڈیو میں سب کچھ خیالی ہے۔ خیالی اس لئے کیونکہ حقیقت بتانے یا دکھانے کے لحاظ سے بہت کڑوی ہے۔ اس میں دکھائے گئے واقعات ہمارے جیسے ممالک میں ہو رہے واقعات سے میل نہیں کھاتے”۔

اس کے علاوہ ہمیں راہل ایکسپوزر کے انسٹاگرام پر یوٹیوب کا لنک فراہم ہوا۔ جس کے اباؤٹ سیکشن کے مطابق”یہ چینل محض تفریحی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد کسی فرد یا مذہب یا برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے”۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے راہل سے ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں ان کی طرف سے اس کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔ جواب ملتے ہی ہم اس آرٹیکل کو مزید اپڈیٹ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نومولود بچی کو زندہ دفنائے جانے کے نام پر وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بہو نے رچائی خسر سے شادی والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو تفریحی مقصد کے لئے بنائی گئی تھی، جسے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر سچ سمجھ کر صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

Result:False Context/Missing Context

Our Sources

Facebook Post by Rahul Expose on 2 jun 2022
Video Uploaded on YouTube by RAHUL THAKUR

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular