Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ایک پرانی کتاب کی تصویر کو قرآنی نسخے کا بتاکر واہٹس ایپ پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ واہٹس ایپ پر ہمارے ایک قاری نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے، جس کے نیچے لکھا ہے کہ “سمندر میں جہاز تباہ ہونے کے کئی سال بعد بھی قرآن کریم محفوظ رہا ہے۔ کہو اللہ اکبر”۔
اس تصویر کو فیس بک اور ٹویٹر پر رواں سال کے جنوری اور جون ماہ میں بھی انگلش کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں اسے قرآنی نسخہ بتایا گیا ہے۔
Fact Check/Verification
قرآنی نسخے والی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کتاب والی تصویر کو سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مڈلائن نیوز نامی عربی ویب سائٹ پر وائرل کتاب کے حوالے سے 20 جون 2019 کو شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس میں فرانس پریس کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ تصویر کسی قرآن یا بائبل کی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک کرسٹل آرٹ ورک ہے۔ جس کے بارے میں ایک امریکی آرٹسٹ نے 2014 کے ایک بلاگ میں بتایا تھا کہ جرمن انگلش ڈکشنری کو کرسٹلائز کر انہوں نے یہ نمونہ تیار کیا تھا۔
مذکورہ آرٹیکل میں جس 2014 کے بلاگ کا ذکر ہے اس بارے میں ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسٹف یو کانٹ ہیو نامی بلاگ پر شائع شدہ 18 مئی 2014 کا ایک آرٹیکل ملا۔ جس میں وائرل کتاب والی تصویر کے علاوہ دیگر تصاویر بھی موجود تھیں۔ بلاگس میں دی گئی جانکاری کے مطابق کرسٹلائزڈ کی گئی کتاب ایک جرمن انگلش ڈکشنری ہے۔ بلاگ میں کرسٹلائزڈ ڈکشنری بنانے کا فارمولا بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔ آپ کو بتا دوں کہ یہ بلاگ کیتھرین میکویر کی ہے۔ اس سے واضح ہو چکا کہ کتاب کی یہ تصویر قرآنی نسخے کی نہیں ہے۔
مذکورہ تصویر کا فارمولہ
ایک گلاس یا ایسا برتن لیں جس میں وہ پوری چیز ڈوب جائے، جسے آپ کرسٹلائز کرنا چاہتے ہیں۔ پانی ابالیں، اور ایک سوپر سیچوریٹڈ سالیوشن برتن میں تیار کر لیں ، ایک کپ ابلے پانی میں 3 چمچ بورکس ڈال کر، چیز کو سالیوشن میں ڈال دیں(اگر کتاب کا استعمال کر رہے ہوں تو چوپ اسٹک کی مدد سے پنوں کو ارینج کر دیں) اور کرسٹل کے اگنے کا انتظار کریں، جب آپ کو لگے کہ اب یہ کرسٹلاءز ہو چکا ہےتو سالیوشن سے اسے ہٹا دیں اور سوکھی جگہ پر سوکھنے دیں۔ کتاب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت لیتی ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں الیکسس ارنالڈ کے پیج پر بھی اسی طرح کی کرسٹلائزڈ کتابوں کا کلیکشن ملا۔ یہاں ہمیں یہ پتا چلا کہ اس طرح کا کام دوسرے آرٹسٹ بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو میں نظر آ رہا شخص ادے پور کے مقتول درزی کا ملزم نہیں ہے، بلکہ دہلی دنگے کا ملزم شاہ رخ پٹھان ہے
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ کرسٹلائزڈ جرمن انگلش ڈکشنری کی تصویر کو قرآنی نسخے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ کہ یہ سمندر میں ملا بھی فرضی ہے کیونکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس تصویر کو کیتھرین میکویر نامی آرٹسٹ نے تیار کیا تھا۔
Result: False
Our Sources
Report Published by Midline-News.net on 20-June-2019
Image Published in the stuffyoucanthave.blogspot.com on 18-May- 2014
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.