Authors
پاکستانی زیر حکومت کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کی اکثریت کے ساتھ جیت کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
ٹویٹر پر افغانی لباس میں ایک ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ڈانس کی ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی جیت کی خوشی میں کشمیر میں جشن منایا جارہا ہے۔
ویڈیو کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact Check/ Verification
نیوز چیکر نے اس ڈانس کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں قیصر خان وی لاگس نامی یوٹیوب چینل کا لنک ملا۔ اس چینل کو یوٹیوب پر سرچ کرنے کے بعد ہمیں یہی ڈانس کی ویڈیو ملی جو 10 اپریل 2021 کو اس چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے۔
ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ طالبانی شادی کی تقریب میں ڈانس کررہے ہیں۔
کشمیر میں بلدیاتی اتخابات دسمبر 2022 کو منعقد ہوئے۔ اس سے واضع ہوا کہ اس ڈانس کی ویڈیو کا کشمیر کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحقیقات کو مزید فعال بنانے کے لیے ہم نے اسی ڈسکرپشن کے ساتھ یوٹیوب پر مزید سرچ کیا، تو ہمیں یہی ڈانس کی ویڈیو متعدد یوٹیوب چینلز پر دستیاب ملی۔
پاک افغان پشتو سانگز نامی یوٹیوب چینل پر 31 مئی 2021 سے موجود اس ڈانس کی ویڈیو متعلق کہا گیا ہے کہ یہ بنو نامی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کی ویڈیو ہے۔ واضع رہے کہ بنو خیبرپختونخواہ کا ایک علاقہ ہے۔
اسی طرح سے دیگر یوٹیوب چینلز پر بھی یہ ویڈیو گزشتہ برس سے موجود ہے، جس سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ بنو نامی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کی ویڈیو ہے۔
دیگر یوٹیوب چینلز پر اس ویڈیو کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیات میں ثابت ہوا کہ یہ ڈانس کی ویڈیو 2021 کی ہے اور کشمیر میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2022 کو منعقد ہوئے۔ تحقیقات کرنے کے بعد ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ویڈیو کا کشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔
Result: False
Our Sources
Video by YouTube Pak Afghan Pashto Songs, Dated March 31, 2021
Video by Advance TV, Dated April 11, 2021
Video by Zeeshan qadir, Dated August 20, 2021
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in