پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact Checkکیا آصف غفور نے پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان...

کیا آصف غفور نے پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کردیا؟

پاکستانی فوج کے کور کمانڈر برائے کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہورہا ہے۔ بیان کے متعلق کہا گیا ہے کہ آصف غفور نے پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک فیس بُک پیج نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ‘آصف غفور نے مارشل لاء لانے کا اعلان کیا۔ فوج کے پاس ایک ہی حل ہے، مارشل لاء’۔

Fact Check/ Verification

اس بیان کے حوالے سے کہ کیا لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے کا علان کیا ہے، ہم نے گوگل پر چند کیورڈ سرچ کیے۔

سرچ کے دوران ہمیں چند رپورٹز ملیں، جن میں آصف غفور نے پاکستان میں مارشل لاء کی قیاس آریائیوں سے صاف انکار کیا ہے۔

معروف اخبار ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مارشل لاء کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آصف غفور
Courtesy: Screengrab from The Asian Age

رپورٹ میں آصف غفور کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ “حکومت جاری رکھے اور جمہوری نظام کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یہ اس لیے کہنا پڑا کیونکہ مارشل لاء اور ٹیکنوکریٹک حکومت کے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں”۔

وائرل ویڈیو کو سننے کے بعد معلوم ہوا کہ آصف غفور پورے ویڈیو میں کہیں بھی مارشل لاء کی بات نہیں کررہے ہیں اور ویڈیو اپریل 2021 کی ہے۔ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔  

اس کے علاوہ دیگر رپورٹز میں بھی ان کے حوالے سے کچھ اس طرح کا ہی بیان شائع کیا گیا ہے، جس میں وہ پاکستان میں مارشل لاء کے نفاذ کی افواہوں سے انکار کررہے ہیں۔

رپورٹز کا لنک آپ یہاں اور یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے اس چرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Courtesy: Screengrab from Nation.com.pk

اس کے باوجود ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آصف غفور کا مارشل لاء نافذ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کتنے اختیارات ہیں، جس کے لیے ہم نے پتہ کرنے کی کوشش کی آصف غفور اس وقت کس عہدے پر تعینات ہیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آصف غفور اس وقت کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہیں، جس میں وہ محض تین ڈویژنز کے کمانڈر ہیں، جبکہ پاکستان میں اس کے بعد بھی متعدد ذویژنز ہیں جن کے الگ الگ کمانڈز ہیں اور مارشل لاء نافذ کرنے کا فیصلہ وہ اکیلے نہیں لے سکتے ہیں۔

Courtesy: Screengrab from Wikipedia

Conclusion

اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنے کی خبر بے بنیاد ہے۔  

Result: Missing Context

Our Sources

Report by The Asian Age
Report by Nation.com.pk
Self Analysis


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular