Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم سے جوڑکر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، ان میں سب سے زیادہ ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کی تصاویر اور ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا، اس کے علاوہ خاتون پر تشدد کی ایک ویڈیو کو افغانستان کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ وہیں ایکٹولائف کی ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا کہ اب مصنوعی رحم کے ذریعے سائنس لیب میں سالانہ 30000 بچے پیدا ہوں گے۔جس سے متعلق آپ درج ذیل میں فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔
کیا ویڈیو میں میسی کو گلے لگاتی ہوئی خاتون ان کی ماں ہیں؟
فٹبال میدان میں لیونل میسی کو گلے لگاتی ہوئی خاتون کی ایک ویڈیو اس ہفتے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔دعوی کیا گیا کہ میسی کو جو گلے لگا رہی ہیں وہ خاتون ان کی والدہ ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ میسی کو گلے لگا رہی خاتون ان کی والدہ نہیں ہے، بلکہ ایک باورچی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
کیا ارجنٹینا کی حکومت نے میسی کی تصویر چھپی 1000 کا نوٹ کیا جاری؟
ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی کی 1000 کے نوٹ پر بنی تصویر ٹویٹر فیس بک اور یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ دعویٰ تھا کہ ارجنٹینا کی حکومت نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میسی کی تصویر چھپی 1000 کا نوٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ارجنٹینا کا مرکزی بینک اس بارے میں ابھی غور کررہا ہے، نوٹ جاری نہیں کیا ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔
کیا ارجنٹینا کے گول کیپر نے قطر کی ایک مسجد میں قبول کیا اسلام؟
مسجد میں کچھ افراد کے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئےویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ارجنٹینا کے گول کیپر نے قطر کی ایک مسجد میں اسلام قبول کرلیا۔تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص ارجنٹینا کا فٹبال کیپر نہیں ہے، بلکہ ایک عام انسان ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
خاتون پر ہورہے تشدد کی یہ تصویر کہاں کی ہے؟
خاتون پر ہو رہے تشدد کی ایک تصویر سے متعلق کچھ صارفین کا دعویٰ تھا کہ ‘یہ تصویر افغانستان کے صوبہ ہلمند کی ہے، جہاں ایک طالبانی بے گناہ خاتون پر تشدد کررہا ہے’۔ وہیں اس تصویر کو کچھ صارفین نے اترپردیش کا بھی بتاکرشیئر کیا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر گجرات کے امریلی کی ہے، جہاں اس خاتون نے اپنے شوہر کے مرنے کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، جس کے بعد ان کے پہلے شوہر کے گھر والوں نے باندھ کر مارا پیٹا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا مصنوعی رحم کے ذریعے سائنس لیب میں سالانہ 30000 بچے پیدا ہوسکتے ہیں؟
موجودہ دور میں سائنس نے کچھ ایسے کرامات کر دکھائے ہیں کہ سوشل میڈیا پر سائنس کی کارکردگی بتا کر شیئرفیکٹ چیک کئے جا رہے فرضی دعوے پر لوگ باآسانی بھروسہ کر لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ اب مصنوعی رحم کے ذریعے سائنس لیب میں سالانہ 30000 بچے پیدا ہوسکتے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ مصنوعی رحم کے ذریعے سائنس لیب میں پیدا ہوں گے سالانہ 30000 انسانی بچے والا دعویٰ فرضی ہے۔ فی الحال یہ محض ایک خیال ہے۔ یہاں پڑھیں بقیہ فیکٹ چیک۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.