Authors
سوشل میڈیا پر ایک بار پھر متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ فلم کے ڈائرکٹر وویک اگنی ہوتری کی طرف سے ایک ٹویٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف آرء پیش کررہے ہیں۔ ٹویٹ میں اگنی ہوتری نے لکھا ‘کشمیر فائلز کو آسکر 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فلم بھارت کی 5 فلموں میں سے ایک ہے جس کو اس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ میری نیک خواہشات ان سب کے ساتھ ہیں’۔
Fact Check/ Verification
نیوز چیکر نے وویک اگنی ہوتری کے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے یہ دیکھنے کی کوشش کی کیا واقعی دی کشمیر فائلز کو آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہم نے آسکر ڈاٹ او آر جی پر لسٹ چیک کیا جہاں ہمیں متعدد فلموں نے نام کی لسٹ ملی۔
فلموں کی لسٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
متعدد ناموں کے ساتھ دی کشمیر فائلز کا بھی نام شامل ہے۔ آسکر ڈاٹ او آر جی کے مطابق س لسٹ میں نام شامل ہونے کا قطعی مطلب نہیں ہے کہ فلم کو آسکر کے فائنل میں جگہ مل سکتی ہے۔
تفصیل دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ شارٹ لسٹ نہیں ہے، جیسا کہ وویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا ہے۔
اس کے بعد ہم نے دی کشمیر فائلز نامی فلم سے متعلق گوگل سرچ کیا کیا اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں متعدد رپورٹز ملی، جن میں واضع کیا گیا ہے کہ اس فلم کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے متعلق سی این بی سی ٹی وی 18 وئب سائٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لسٹ میں نام ہونے کا مطلب فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے البتہ اس کی یقین دھانی نہیں کی جاسکتی۔
اس طرح سے متعدد رپورٹ میں اس دعوے سے متعلق یہی کیا گیا ہے۔
رپورٹس کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Conclusion
اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضع ہوا کہ وویک اگنی ہوتری کی طرف سے کیا گیا دعویٰ غلط۔ دی کشمیر فائلز کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
Result: Partly False
Our Sources
Release by Oscar.org Dated December 21, 2022
Report by CNBC TV 18
Report by The Indian Express
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044