Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
جنگل میں ٹہل رہی ایک حیرت انگیز مخلوق کی ویڈیو کو یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک ریل پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں ایک بے حد عجیب دِکھنے والا جانور جنگل میں ٹہلتے ہوئے نظر آرہا ہے، ساتھ ہی اس کا چہرہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے اور اس کے پیروں کی بناوٹ عام جانوروں سے مختلف ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اللہ کی بنائی ہوئی یہ شاندار مخلوق دنیا میں موجود ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact Check/Verification
ویڈیو میں نظر آرہی حیرت انگیز مخلوق والی ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 جنوری کو شیئر شدہ وزول اٹیلیئر8 نامی فیس بک پیج پر ہو بہو ویڈیو ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ “ٹوبیس گریملر کے اس وژول کو کیپشن دیں”۔ یہی ویڈیو ہمیں وزول اٹیلیئر8 کے انسٹاگرام پر بھی ملا۔ جس میں ٹوبیس گریملر کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ سے ہمیں یہ سراغ ملا کہ اس ویڈیو کو ٹوبیس گریملر نامی آرٹسٹ نے بنایا ہے۔ پھر ہم نے ٹوبیس کے سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں ٹوبیس کے انسٹاگرام اور لنکڈان پر وہی ویڈیو ملی، جسے خدا کی بنائی حقیقی مخلوق کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ٹوبیس گریملر نے لنکڈان پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو پر موجود ایک کمنٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو قابل ترمیم ہے۔ وہیں ایک صارف نے بھی کمنٹ میں لکھا ہے کہ یہ اے آئی بیس کرئیچر ہے۔
ٹوبیس کے پروفائل کو جب ہم نے پڑھا تو معلوم ہوا کہ ٹوبیس گریملر ایک میڈیا سینوگراف ہیں، جو اپنے ہنر کا استعمال کرکے مختلف تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اس کے علاو ہ دی گارجِین نیوز ویب سائٹ، اسٹر ورلڈ اور 3 ڈارٹ نام کی ویب سائٹ پر بھی ٹوبیس گریملر کے آرٹ کے سلسلے میں جانکاری دی گئی ہے۔ وہیں ایموزون پر ٹوبیس گریملر کی کتاب “کرئیٹیو ایجوکیشن اینڈ ڈائنامک میڈیا پیپر” موجود ہے۔ ٹوبیس اسکول آف کرئیٹیو میڈیا، سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر اور شنگھائی اکیڈمی میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں۔
ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے وائرل ویڈیو کی مزید تحقیقات کے لئے ٹوبیس گریملر سے رابطہ کیا ہے۔ جواب موصول ہوتے ہی ہیں ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کردیں گے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہی حیرت انگیز مخلوق کو اسکول آف کرئیٹیو میڈیا، سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹوبیس گریملر نے سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا ہے۔ اس کا حقیقت سے کو تعلق نہیں ہے۔
Result: False
Our Sources
Facebook post by visualatelier8 on 5 Jan 2023
Instagram post by visualatelier8 on 5 Jan 2023
Instagram post by tobiasgremmler on 5 Jan 2023
LinkedIn post by Tobias Gremmler on 5 Jan 2023
Reports published by The Guardian, Stirworl and 3dart.it
Tobias gremmler book available on Amazon
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.