Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے منسوب کرکے تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں آئے زلزلے اور پٹنہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک جوڑے کے بوسہ کرنے کا بتاکر ویڈیو شیئر کی گئی۔ مذکورہ سبھی وائرل پوسٹ کے حوالے سے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔
https://newschecker.in/ur/fact-check-ur/5-top-stories-2(opens in a new tab)
کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ہوئے گرفتار؟
سولہ مارچ کو دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس دعوے کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو رپورٹ بھی شیئر کی گئی۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈِیو پرانی ہے اور عمران خان کو اس وقت تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی ہیں یہ تصاویر؟
امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصاویر خوب شیئر کی گئیں، جس میں انہیں کچھ پولس اہلکار ٹرمپ کو پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو پولس نے گرفتار کر لیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ یہاں پوری تحقیقات پڑھیں۔
کیا سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ زلزلے کی ہے؟
رواں ماہ کے 16 مارچ کو نیوزی لینڈ میں 7.1 کی شدت سے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایک سوئمنگ پول کی ویڈیو وائرل ہوئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور نیپال کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا ایک جوڑے کے بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کی ہے؟
پٹنہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر لگے درجنوں ٹی وی اسکرین پر فحش فلم چلنے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں ایک جوڑے کو بوسہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعوی کیا گیا کہ پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر فحش فلم چلنے کے بعد اب ایک جوڑے کو آپس میں بوس کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ممبئی کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان پولس اہلکاروں پر کیا تشدد؟
سول میڈِیا پر زخمی حالت میں زمین پر پڑے پولس اہلکاروں کی ایک تصویر کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ عمران خان کے حامیوں نے ان پولس اہلکاروں کو بری طرح سے مارا پیٹا ہے، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر ایک سال پرانی ہے اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے کئے گئے تشدد کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.