جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: مولانا ارشد مدنی نے انجان نمبر سے آئے فون کا...

Fact Check: مولانا ارشد مدنی نے انجان نمبر سے آئے فون کا جواب نہ دینے کی اپیل کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

شیئر چیٹ اور واہٹس ایپ پر ایک اپیل شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی انجان نمبر سے فون یا مس کال آئے تو ناہی رسیو کریں اور نہ واپس کال کریں۔ ورنہ آپ اپنی سب بینک راشی کھودیں گے اور این آر سی میں شامل ہو جائیں گے۔

مولانا ارشد مدنی نے وائرل پوسٹ میں دیئے گئے نمرات سے متعلق کوئی اپیل نہیں کی ہے۔
Whatsapp forward

Fact

وائرل اپیل میں دیئے گئے پہلے نمبر کو ہم نے سرچ کیا تو ہمیں امت شاہ کے آفیشل فیس بک پیج سے شیئر کئے گئے ایک پوسٹر میں ملا۔ جس میں لکھا تھا کہ جو لوگ سی اے اے کی حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ پوسٹر میں دیئے گئے “8866288662” پر مس کال دیں۔ لیکن اس میں کہیں بھی بینک سے پیسے نکلنے یا مسلمانوں کا این آر سی میں شامل ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ amitshahofficial


بقیہ دو نمبروں پر ہم نے کال کیا تو وہ بند تھا۔ آخری نمبر پر کال کیا تو ایک شخص نے کال رسیو کی پر فون رسیو کرنے والے شخص کو اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی، اور ناہی اس دوران ہمارے بینک سے کوئی پیسا غائب ہوا۔

بتادوں کہ 2020 میں بھی مولانا ارشد مدنی سے منسوب کر کے مذکورہ اپیل کو شیئِر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد نیوز چیکر کی ٹیم نے مولانا ارشد مدنی سے رابطہ کیا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلمانوں سے اس طرح کی کوئی اپیل نہیں کی ہے۔

کیا واقعی انجان نمبر سے آئے فون کا جواب دینے پر بینک سے پیسہ چوری ہو جائے گا؟

نیوز چیکر نے سائبر ایکسپرٹ ہیتیش دھرم دسانی سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے. صرف کال رسیو کرنے یا کال واپس کرنے سے پیسہ بینک سے چوری نہیں ہوتا اس کے لئے او ٹی پی شیئر کرنا ضروری ہے۔ اب یہاں یہ واضح ہو چکا کہ وائرل اپیل میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by Amit shah on 03 Jan 2020۔
Self Analysis
Conversation with Cyber Expert Hitesh Dharmdasani.

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular