جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ وائرل...

Weekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ وائرل پوسٹ کا شارٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے مولانا ارشد مدنی سے منسوب کرکے پوسٹ شیئر کیا گیا، جس میں سی اے اے اور این آر سی سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک سونے کی بائک کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ بائک سعودی حکومت نے فٹبالر رونالڈو کو تحفے میں دی ہے۔ وہیں ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی تصویر بھی خوب شیئر کی گئی، اس کے علاوہ ساؤتھ انڈین اداکارہ سنجنا گلرانی کے اسلام قبول کرنے اور پاکستانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق پوسٹ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا مولانا ارشد مدنی نے انجان نمبر سے آئے فون کا جواب نہ دینے کی اپیل کی ہے؟

شیئر چیٹ اور واہٹس ایپ پر ایک اپیل شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ مولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی انجان نمبر سے فون یا مس کال آئے تو ناہی رسیو کریں اور نہ واپس کال کریں۔ ورنہ آپ اپنی سب بینک راشی کھودیں گے اور این آر سی میں شامل ہو جائیں گے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اپیل فرضی ہے۔ 2020 میں بھی سوشل میڈیا پر اسے خوب شیئر کیا گیا تھا۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا سعودی عرب نے کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں دی سونے کی بائک؟

فیس بک اور ٹویٹر پر سونے کی ایک بائک کی ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے فٹبالر رونالڈو کو تحفے میں یہ سونے کی بائک دی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ایک نمائش میں رکھی گئی موٹر سائیکل کی ہے، اس کے مالک کا نام فیصل ابو سارہ ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 کیا ایلون مسک جلد لانچ کرنے والے ہیں روبوٹ بیگم؟

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک ایک ایسی روبوٹ بیگم عنقریب تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں، جو بیٹری سے چلے گی، جس کی قیمت 3124 ڈالر ہوگی، اس روبوٹ بیگم کو فنگر پرنٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل تصاویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پورا سچ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا کنّڑ اداکارہ سنجنا گلرانی نے دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد قبول کیا اسلام؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر جنوبی بھارت کی اداکارہ سنجنا گلرانی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے فلم دی کیرلہ اسٹوری دیکھنے کے بعد اس ہفتے اسلام قبول کرلیا اور اب وہ بیت اللہ کی زیارت کرنے عمرہ پر گئیں ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ سنجنا 2018 میں ہی اسلام قبول کر چکی ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا واقعی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular