جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں بریلوی کے عرس 2023 کی...

Fact Check: اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں بریلوی کے عرس 2023 کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
 اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں بریلوی کے عرس 2023 کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے اور بریلی کے اسلامیہ کالج میں ہونے والے ایک عرس کی ہے۔

اترپردیش کے بریلی میں تین روزہ 105واں عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان حنفی قادری کا اختتام 13 سمتبر 2023 کو پائے تکمیل تک پہنچ گیا۔ اب سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس (ٹویٹر)پر فضا سے فلمائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عوام کا جم غفیر اور خیمے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو اترپردیش کے بریلی میں ہونے والے عرس 2023 اعلیٰ حضرت کی ہے۔ بتادوں کہ عرس رضوی ہر سال بریلی کے اعلیٰ حضرت درگاہ میں منایا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو بریلی اسلامیہ انٹر کالج میں ہونے والے اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں بریلوی کے عرس 2022 کی ہے۔
Courtsy: Facebook/ Syed Hasan Ul Mujtaba
Courtsy: Twitter @MAB_Sultan

Fact Check/Verification

بریلی عرس 2023 کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 24 ستمبر 2022 کو شیئر شدہ ہو بہو ویڈیو مفتی محمد نصیر اللہ نقش بندی نامی ایکس(ٹویٹر ) ہینڈل پر ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کو اترپردیش کے بریلی میں سال 2022 میں ہونے والے عرس اعلیٰ حضرت کا بتایا گیا ہے۔

Courtsy: Twitter @Muhamma07270100

ویڈیو کے نچلے حصے میں بائیں جانب ایک لوگو نظر آیا۔ جس پر “نوری میاں” لکھا تھا۔ فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے ہمیں نوری احمد رضا(نوری میاں) کے فیس بک اور یوٹیوب چینل کے لنک فراہم ہوئے۔ اسکرال کرنے پر ہمیں فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو کا دوسرا حصہ ملا۔ جسے عرس رضوی اعلیٰ حضرت کا بتاکر 24 ستمبر 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رضا اکیڈمی کے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو کا پہلا حصہ ملا۔ جسے 23 ستمبر 2022 کو بریلی شریف کے اسلامیہ انٹر کالج میں ہونے والے عرس رضوی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/razaacadmyofficial

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بریلی اعلی حضرت عرس 2023 کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو ایک سال پرانی اور بریلی کے اسلامیہ انٹر کالج میں ہونے والے عرس کی ہے۔ جسے صارفین رواں سال کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

Result: Missing Context

Sources
Tweet by @Muhamma07270100 on 24 Sep 2022
Facebook posts by Raza Academy Official and Noori Miya on 23 Sep 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular