جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا رہائی کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان...

Fact Check: کیا رہائی کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کی پیشن گوئی کی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نظر بندی کے چار سال بعد 22 ستمبر 2023، بروز جمعہ کو آزاد کردیا گیا۔ جس کے بعد وہ سرینگر کی جامع مسجد میں عوام سے خطاب کے دوران آبشار بھی ہو گئے۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے کے کئی ویریفائڈ ہینڈلس سے سوشل میڈیا صارفین حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی 23 سیکینڈ کی ایک کلپ شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں عمر فاروق یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “ایک نئی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری یہ دعاء ہے کہ پاکستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم ہو اور لگ رہا ہے کہ اس بار عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی”۔

ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ میر واعظ کی یہ ویڈیو چار سال نظر بندی سے رہائی کے بعد سرینگر کی جامع مسجد کی ہے۔ جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی 5 پرانے بیان کو حالیہ دنوں کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Courtesy: Twitter @Itx_Wahab123
Courtesy: Facebook/iamSadiqAfridi

Fact

ہم نے سب سے پہلے میر واعظ عمر فاروق کے آفیشل فیس بک پیج کو کھنگالا تو ہمیں 27 جولائی 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ابتدائی 30 سیکینڈ میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “پاکستان میں الیکشن اختتام پذیر ہوئے، نئی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری یہ دعاء ہے کہ پاکستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم ہو اور لگ رہا ہے کہ اس بار عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور کل(27 جولائی 2018) جو ان کا بیان آیا خاص کر کشمیر کے حوالے سے ہم اس کا استقبال کرتے ہیں”۔

Courtesy: Facebook/MirwaizKashmirOfficial

عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ “کشمیر کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے”۔ جسے تازہ بیان بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ حریت رہنما میر واعظ کی 5 سال پرانی ویڈیو کے 23 سیکینڈ کے ایک کلپ کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by MirwaizKashmirOfficial 27 July 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular