جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: سب وے پر معذور آدمی کو زد و کوب کرنے...

Fact Check: سب وے پر معذور آدمی کو زد و کوب کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

آر ٹی ای اردو نامی مستند ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں ایک مضبوط قد و قامت کا حامل شخص ایک معذور شخص کو پیر سے پیٹھ پر مارتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ تازہ واقعہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پیش آیا ہے، جہاں سب وے باکس آفس سے گذر رہے معذور آدمی کو ایک شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

معذور آدمی کو زد و کوب کرنے کی یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے۔

Fact

سب وے پر معذور آدمی کو زد و کوب کرنے کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رائٹ جرنلزم نامی ویب سائٹ پر 6 جون 2021 کو وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق سیاہ فام شخص نے چھوٹے قد کے معذور آدمی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیکن رپورٹ میں یہ واقعہ کہاں پیش آیا تھا، اس کا ذکر نہیں ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں 6 اور 7 جون 2021 کو شائع شدہ ایم ٹی او نیوز اور ویلی ڈی لائیو نامی مستند یوٹیوب چینلز پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو نیو یارک سٹی کے مین ہیٹن سب وے اسٹیشن کا بتایا گیا ہے۔ لیکن ہمیں اس واقعے سے متعلق ایک بھی اعتماد بخش میڈیا رپوڑٹ نہیں ملی۔ جس سے اصل واقعے کا پتا چل سکے۔ البتہ ہم نے امریکہ میں سڑکوں پر ہو رہے پرتشدد واقعات سے متعلق بھی سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گزشتہ ماہ کی 6 تاریخ کو نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس میں ایک شخص خاتون پر تشدد کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سب وے پر معذور آدمی کو زد و کوب کرنے کی یہ ویڈیو کم از کم دو سال پرانی ہے۔ اس ویڈیو کا تازہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے

Result: Missing Context

Sources
Reports published by Right Journalism and MTO News on 6 June 2021
Video report published by Willie D Live on 7 June 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular