جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا حماس فوج کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال...

Fact Check: کیا حماس فوج کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی ہے یہ تازہ تصویر؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تازہ تصویر حماس فوج کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی ہے۔
Fact
یہ تصویر پرانی اور غزہ پٹی میں فلسطین اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے فوجیوں کے مشق کی ہے۔

ڈی ڈبلیو اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ راکٹ حملے میں چالیس اسرائیلی فوج ہلاک اور پانچ سو زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں فوجیوں کو یرغمال بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر گزشتہ دنوں حماس فوج کی جانب سے کئی اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی ہے۔

یہ تصویر اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی نہیں ہے، بلکہ فلسطین اسلامی جہاد کے فوجی مشق کی ہے۔
Courtesy: X @saifullahawan40
یہ تصویر اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی نہیں ہے، بلکہ فلسطین اسلامی جہاد کے فوجی مشق کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Malik Editx

Fact Check/Verification

ہم نے اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 29 دسمبر 2023 کو ہبرو زبان میں شائع جے ڈی این نامی ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر غزہ پٹی کی ایک بستی کی ہے، جسے فوجیوں کو اغوا کرنے کی مشق کے دوران لیا گیا تھا۔

Courtesy: JDN News

اس کے علاوہ اسرائیل کی دی میئر امت انٹلی جینس اینڈ ٹیررزم انفارمیشن سینڑ نامی ویب سائٹ پر 28 دسمبر 2022 کو شائع شدہ رپورٹ میں ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر اسرائیل فوج کی مشق کے جواب میں فلسطین اسلامی جہاد کی دہشت گرد آرگنائزیشن (پی آئی جے) کی جانب سے غزہ پٹی میں کی گئی مشق کی ہے۔ اس تصویر کا کریڈٹ مشترکہ آپریشن روم ٹیلیگرام چینل کو دیا گیا ہے۔

Courtesy: Terrorism-info.org

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ حماس فوج کی جانب سے کئی اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ سچ ہے۔ لیکن یہ تصویر پرانی اور فلسطین اسلامی جہاد کی جانب سے کی گئی فوجی مشق کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by JDN News on 29 Dec 2022
Image Information on The Meir Amit Intelligence and Terrorism Information Center on 28 Dec 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular